سامسنگ گلیکسی ایس 10 کی تصاویر و تفصیلات لیک
سامسنگ کمپنی آئندہ ماہ فولڈایبل فون کے ساتھ ساتھ گلیکسی ایس 10 سیریز بھی متعارف کرانے جا رہی ہے۔ فون سے متعلق لیکس سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب فون کے 3 ورژن کی تصویر بھی لیک کر دی گئی ہے۔ایس 10 پلس اسمارٹ فون میں 6.4 انچ ڈسپلے ، ایس 10 میں 6.1 انچ ڈسپلے اور ایس 10 ای میں 5.8 انچ ڈسپلے دیا جائے گا۔ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایس 10 اور ایس 10 پلس خم او ایل ای ڈی ڈسپلے ، پنچ ہول سیلفی کیمرہ اور فنگرپرنٹ اسکینر کے ساتھ ہونگے ۔ ان دونوں فون میں پشت پر تین کیمرے دیے جائیں گے جبکہ تیسرے ورژن یعنی ایس 10 ای میں پشت پر دو کیمرے دیے جائیں گے۔ایس 10 ای سیریز کا سستا فون ہوگا ۔ ایس 10 پلس میں ڈوئل سیلفی کیمرہ دیا جائے گا جس کے لیے پنچ ہول کو کچھ بڑا کیا جائے گا۔ اسمارٹ فونز میں ممکنہ طور پر کالکوم اسنیپ ڈریطگن 855 پروسیسر دیا جائے گا تاہم ایس 10 ای کا پروسیسر مڈ رینج ہوگا۔ کمپنی ایس 10 سیریز کا فائیو جی ورژن بھی متعارف کرائی گئی جو کہ 12 جی بی ریم اور 1 ٹی بی اسٹوریج کا حامل دنیا کا پہلا فون بھی ہوگا۔ اس کی پشت پر چار کیمرے اور فرنٹ پر دو کیمرے دیے جائیں گے۔اسمارٹ فونز کو آئندہ ماہ ہوں تعارف کرایا جائے گا۔