حقوق کے مقدمات جلد نمٹانے کا مطالبہ
طائف ۔۔۔ سعودی شہریوں نے وزیر انصاف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عدالتوں کو حقوق مقدمات تیزی سے نمٹانے کی ہدایت جاری کریں۔یہ مطالبہ جنرل اور فوجی عدالتوں میں تاریخ پر تاریخ پڑنے کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ مدعا علیہ غائب ہوجاتا ہے۔ مقررہ تاریخ پر حاضر نہیں ہوتا۔ تاریخ سماعت کی پروا نہیں کرتا جس سے سماعت میں تاخیر ہوتی ہے اور حقوق کے مطالبے التوا کا شکار ہوتے ہیں۔ مقامی شہریوں نے شکوہ کیا کہ بعض مقدمات نمٹانے میں 3، 3برس گزر جاتے ہیں۔ جج ، مدعا علیہ کی غیر حاضری میں مقدمے کی سماعت نہیں کرتے۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ مدعا علیہ کو زیادہ سے زیادہ 30دن کی مہلت دی جائے، اس کے بعد حاضر نہ ہونے کی صورت میں مقدمات نمٹائے جائیں