ٹریفک خلاف ورزیوں پر آن لائن اعتراض
جمعرات 24 جنوری 2019 3:00
ریاض۔۔۔ باخبر ذرائع نے توقع ظاہر کی ہے کہ ٹریفک خلاف ورزیوں پر آن لائن اعتراض ریکارڈ کرانے کی سہولت جلد مہیا ہوجائیگی۔ تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ متاثرین ابشر کے ذریعے ٹریفک خلاف ورزیوں کی بابت اپنے اعتراضات ریکارڈ کراسکیں گے۔ محکمہ ٹریفک کے افسران ان دنوں اس کی تیاریاں زور وشور سے کررہے ہیں۔