آئندہ 4ماہ کے دوران مزید بڑے منصوبوں کا اعلان ہوگا، الجدعان
جمعرات 24 جنوری 2019 3:00
ریاض- - - - سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے بتایا ہے کہ آئندہ 4ماہ کے دوران مزید بڑے منصوبوں کا اعلان کیا جائے گا جبکہ معیشت کے استحکام کیلئے متواز ن مالی اصلاحات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔انہوں نے ورلڈ اکنامک فورم ڈیواس میں کہا کہ سعودی عرب بجٹ خسارہ 9فیصد سے کم کر کے 5فیصد تک لے آیا ہے۔ سعودی عرب سرکاری کارکردگی کے حوالے سے 138ممالک میں 5ویں نمبر پر ہے۔