کچن ٹپس جمعہ 25 جنوری 2019 3:00 اپنے ناشتے اور رات کے کھانے میں بند گوبھی کا استعمال کریں . یہ موٹاپے کو کم کرنے کا سبب بنتی ہے . وہ لوگ جن کا بلڈ پریشر کم ہو جاتا ہے ان کو چاہیے کہ روزانہ کھجوریں کھائیں . اسکےعلاوہ لال چقندر کا استعمال بھی بلڈ پریشر کنٹرول کرنے کے لیے مفید ہے . بچوں کے لیے معدے کے درد میں گرم ہینگ ان کی ناف میں لگائیں اس سے بچوں کے معدے کا درد چلا جاتا ہے . اگر بالوں میں چیونگم چپک جائے تو وہاں تھوڑا سا شہد لگائیں . تھوڑی دیر بعد چیونگم اتر جائے گی . آٹے میں اگر سنڈیاں یا کیڑے پیدا ہو جائیں تو چند تیز پتے لے کر آٹے میں اوپر نیچے ڈال دیں اس سے سنڈیاں اور کیڑے پیدا نہیں ہوں گے . ہائی کولیسٹرول لیول کو کم کرنے کے لیے باریک کٹا ہوا پیاز لیں اور اسے ایک مکھن کے ساتھ ایک چوتھائی کھانے کے چمچ کالی مرچ میں ملا دیں اور کھالیا کریں . ایک کیلے کو ایک کپ دہی میں ملا کر روز کھائیں اس سے منہ کے چھالے ٹھیک ہو جائیں گے . کچن ٹپس موٹاپا شیئر: واپس اوپر جائیں