پرینکا کے سیاست میں آنے سےمودی بوکھلاگئے، کانگریس
نئی دہلی۔۔۔۔۔کانگریس کے ترجمان آنند شرما نے پریس کانفرنس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی جنرل سیکریٹری پرینکاکےسیاست میں آنے سے مودی اور بی جے پی رہنما گھبراہٹ کا شکار ہوگئے ۔آنند شرما نے کہا کہ مودی پہلےراہول گاندھی کے کانگریس صدر بننے سے گھبرائے تھے اور اب وہ پرینکا کے ریاستی کانگریس جنرل سیکریٹری بننے پر بوکھلاگئے. انہوں نے کہا کہ پرینکا یا راہول سے پریشان ہونے کی بجائے دل مضبوط رکھنا چاہئے۔ شرما نے کہا کہ کانگریس کی جانب سے پرینکا کومشرقی یوپی کا جنرل سیکریٹری منتخب کئے جانے کے بعد وزیر اعظم مودی کے پارلیمانی حلقہ وارانسی سےانتخابی میدان میں اتارنے کی قیاس آرائیاں جاری ہیں۔