نئی دہلی۔۔۔ہند کا 70واں یوم جمہوریہ ہفتہ کو منایا گیا۔ اہم تقریب راج پتھ میں ہوئی۔ جنوبی افریقہ کے صدر تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔ اس موقع پر دارالحکومت میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ تقریب کے قریبی مقامات اور عمارتوں کی چھتوں پر اسپیشل سیکیورٹی دستے تعینات کئے گئے تھے۔