Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میانمار کے فوجی سربراہ پر مقدمہ چلنا چاہیے ، اقوام متحدہ اہلکار

نیویارک۔۔۔ اقوام متحدہ کی سفیر اور انسانی حقوق کی خصوصی تفتیش کار یانگھی لی نے کہا کہ روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی پر میانمار فوج کے سربراہ کے خلاف مقدمہ ہونا چاہیے۔اقوام متحدہ کی سفیر نے مطالبہ کیا کہ روہنگیا مسلمانوں کی بنگلہ دیش سے میانمار واپسی سے قبل آرمی چیف اور اس نسل کشی میں ملوث دیگر فوجی اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔بنگلہ دیش کے دورے کے موقع پرانہوں نے روہنگیا مہاجرین کے اہم نمائندوں سے ملاقاتیں کیں۔ملاقات میں کہا کہ میانمار میں جو کچھ ہوا وہ ایک جرم اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف وزری تھی جسے کسی صورت قابل قبول تصور نہیں کیا جاسکتا۔خیال ر ہے کہ اقوام متحدہ کی خاتون تفتیش کار یانگھی لی کو میانمار میں داخلے پر پابندی ہے۔ انہوں نے روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف ہمیشہ آواز بلند کی۔

شیئر: