Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویزا اور ماسٹر کارڈز قبول کئے جائیں، وزارت تجارت

جدہ۔۔۔ وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے دکانداروں کو انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویزا اور ماسٹر کارڈز کے معاملات مسترد کرنا غیر قانونی ہے۔ دکانداروں پر لازم ہے کہ وہ گاہکوں سے مذکورہ دونوں کارڈ سے ادائیگی قبول کریں۔ یہ انتباہ اس لئے جاری کیا گیا کہ جدہ کی بعض دکانوں میں ویزا اور ماسٹر کارڈ سے ادائیگیاں وصول نہیں کی جاتیں۔ قانونی پیچیدگی سے بچنے کیلئے دکاندار نقد یا مدیٰ کارڈ پر اصرار کرتے ہیں۔ بعض دکانداروں نے کارڈ مشینوں میں ویزا اور ماسٹر کارڈ کے آپشن کو ختم کردیا ہے۔ 
 
 

شیئر: