Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر قانونی ترسیل زر کرنیوالاغیر ملکی گروہ گرفتار

ریاض۔۔۔ ریاض پولیس نے غیر قانونی ترسیلات زرکرنے والے غیر ملکی گروہ کو گرفتار کرلیا جن کا تعلق ہندوستان اور بنگلہ دیش سے ہے۔ ریاض پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ گروہ سے تعلق رکھنے والے 11 افراد گرفتار کئے گئے ہیں۔ ان کے قبضے سے 10 لاکھ ریال سے زائد نقد رقم برآمد کی گئی ۔ ان کی رہائش میں نوٹ گنے والی مشینوں کے علاوہ غیر ملکی کرنسی بھی ضبط کی گئی ہے۔ گروہ کے افراد غیر قانونی طور پر اپنے ہموطنوں کی رقومات بیرون ملک بھیجتے تھے۔ 

شیئر: