حوثیوں نے ایک بچی اور دلہن کو قتل کردیا
جمعرات 24 جنوری 2019 3:00
عدن ۔۔ ۔ حوثی باغیوں نے الحدیدة کے بیت الفقیہ اور التحیتا ضلعوں میں ایک یمنی بچی اور دلہن کو ہلاک کردیا۔ تفصیلات کے مطابق 12سالہ لڑکی حیاة علی حسن عمر حوثی نشانے باز کی گولی سے زخمی ہوگئی تھی۔ اسے الدریہمی اسپتال علاج کیلئے لیجایا جارہا تھاکہ راستے میں ہی دم توڑ گئی۔ دوسری جانب ایک 20سالہ دلہن حوثی نشانے باز کی گولی سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھی ۔ اس کی شادی آج جمعرات کو ہونے والی تھی۔