Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران ابھی تک خطرہ ہے، پومپیو

ریاض۔۔۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ ایران یمن، شام اور لبنان میں حقیقی خطرہ ہے اور عراق کی آزادی و خود مختاری پر قدغن لگانے کیلئے کوشاں ہے۔ انہوں نے ڈیوس اکنامک فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران ابھی تک مذکورہ تمام مقامات پر موثر کارروائی کررہا ہے۔ انہوں نے آرزو ظاہر کی کہ یمنی بحران کے حل میں پیشرفت ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کو مذاکرات کا سلسلہ بحال کرنے پر آمادہ کرنے کے طور طریقہ آزمائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مشرق وسطیٰ کے استحکام کو یقینی بنانے کیلئے کئی ملکوں سے اتحاد قائم کرنا ہوگا۔ ہم مشرق وسطیٰ کے ممالک کا اتحاد قائم کررہے ہیں تاکہ یہ امریکہ کے ساتھ مل کر اپنا دفاع اجتماعی طور پر کرسکیں ۔ 

شیئر: