اداکار قادر خان کیلئے بعداز مرگ ایوارڈ
ہندوستانی حکومت نے لیجنڈ اداکار قادر خان کی موت کے 25 روز بعد انہیں ملک کے چوتھے بڑے سول اعزاز پدماشری ایوارڈ سے نوازنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایوارڈ دینے کی تقریب رواں برس مارچ یا اپریل میں ہندوستانی ایوان صدر میں منعقد کی جائے گی اور صدرجمہوریہ ایوارڈ دیں گے۔