Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بجلی بل پرانے کرائے دار کے نام پر!

ریاض ۔۔۔۔ بجلی کمپنی نے مکان کے سابق مالک کے نام سے بجلی بل جاری رکھنے کا سبب بتاتے ہوئے کہا کہ یہ الزام درست ہے کہ بجلی کمپنی عمارت کے سابق مالک کے نام سے ہی بل جاری کررہی ہے اور بجلی بل کی اطلاع بھی سابق مالک ہی کے موبائل پر ایس ایم ایس کے ذریعے دی جارہی ہے۔ کمپنی نے یہ وضاحت صارفین کے حلقوں کی جانب سے اعتراضات اور استفسارات کے جواب میں دی ہے۔کمپنی نے توجہ دلائی کہ پرانے مالک کو اپنی عمارت کسی اور کے نام منتقل کرنے یا کرایہ دار کو مکان بدلنے کی صورت میں تبدیلی کی باقاعدہ کارروائی کرانی چاہئے کیونکہ کمپنی کے ریکارڈ پر پرانے مالک یا پرانے کرائے دار ہی کے کوائف ہوتے ہیں اسی لئے وہ پرانے مالک یا کرائے دار کے نام ہی سے بل جاری کرتی ہے اور اسکی اطلاع دیتی ہے۔ 
 

شیئر: