سانحہ ساہیوال،قریب سے گولیا ں ماری گئیں
لاہور...سانحہ ساہیوال میں مارے گئے اور زخمیوں کی میڈیکل رپورٹ سامنے آ گئی ۔مبینہ مقابلے میں مارے جانے والے چاروں افراد کو 34کے قریب گولیاں لگیں ۔ انتہائی قریب سے گولیاں لگنے سے مختلف حصوں کی جلد جل گئی ۔میڈیکل رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ واقعہ میں زخمی ہونے والی 6سالہ منیبہ کو دائیں ہاتھ میں شیشہ نہیں بلکہ گولی لگی جو پار ہو گئی ۔ عمیر کی دائیں ران میں لگنے والی گولی بھی آر پار ہو گئی ۔ رپورٹ کے مطابق مارے جانے والے چاروں افراد کو 34کے قریب گولیاں لگیں ۔ 13سالہ اریبہ کو 6گولیاں لگیں ۔اریبہ کو پشت سے سینے کے دائیں جانب 9سینٹی میٹر کے ایریا میں4 گولیاں لگیں ۔ اریبہ کو گولیاں لگنے سے جلد بھی ہلکی سے جل گئی ۔رپورٹ میں کہا گیا کہ گولیاں لگنے سے جلد جلنے کا مطلب ہے کہ گولیاں قریب سے لگیں ۔ گولیاں لگنے سے اریبہ کی پسلیاں بھی ٹوٹ گئی تھیں ۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق خاتون نبیلہ کو 4گولیاں لگیں جن میں سے ایک سر میں لگی ۔ خلیل کو 11گولیاں لگیں جس میں سے ایک سر میں لگی ، خلیل کو دائیں ہاتھ کے قریب سے گولی لگی جس سے جلد جل گئی ۔ڈرائیور ذیشان کو 13گولیاں لگیں ۔ سر میں لگنے والی گولی سے ہڈیاں باہر آ گئیں۔