Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایپل، مائیکروسافٹ اور لنکس میں خطرناک سیکیورٹی خامی ہے، فاطمہ الحربی

ریاض۔۔۔سعودی اسکالر خاتون فاطمہ الحربی نے پی ایچ ڈی کے مقالے میں ایپل مائیکرو سافٹ اور لنکس کے مضبوط ترین سیکیورٹی سسٹم میں خامی کا انکشاف کرکے ٹیکنالوجی کی بادشاہ کمپنی کو حیرت زدہ کردیا۔ ایپل کمپنی نے خامی کی نشاندہی پر فاطمہ الحربی کا شکریہ ادا کیا اور اس کا نام اپنی سرکاری ویب سائٹ پر سسٹم کو ڈیولپ کرنے والوں کی فہرست میں شامل کرلیا۔ فاطمہ الحربی کے مقالے پر انفکوم آرگنائزیشن کے ماتحت ہونےو الی کانفرنس میں خامی پر بحث ہوئی جسے اپریل کے آخر میں پیرس میں ہونے والی نئی کانفرنس کے دوران شائع کیا جائے گا۔ فاطمہ الحربی نے کیلیفورنیا یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کا مقالہ پیش کیا۔ الحربی کا کہنا تھا کہ اس نے نہ صرف یہ کہ سیکیورٹی سسٹم میں خطرناک خامی کی نشاندہی کی بلکہ متعلقہ ماہرین کو اس کے ثبوت بھی فراہم کردیئے۔ لنکس سسٹم میں ایک سے زیادہ سیکیورٹی خامیاں پائی گئی ہیں۔ الحربی نے بتایا کہ اس نے شروعات ڈی این ایس لنکس سسٹم میں ہیکنگ کے حوالے سے کی تھی ۔ اس میں کامیابی کے بعد اس کے ذہن میں خیال آیا تھا کہ ممکن ہے اس طرح کی خامیاں مائیکروسافٹ اور ایپل سسٹم میں بھی ہوں۔ شریک بحث ساتھیوں سے اس کا تذکرہ کیا ، انہوں نے پسند کیا اس پر کام کیا گیا اور جو خامی لنکس میں موجود تھی وہیں ان میںبھی پائی گئی۔ اسی خامی سے فائدہ اٹھاکر ہیکرز وارداتیں کرتے رہے ہیں۔ مائیکروسافٹ اور ایپل کو بھی خامی سے آگاہ کردیاگیا۔
 

شیئر: