Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

3ماہ میں 3لاکھ غیر ملکی رخصت

ریاض ۔۔۔ محکمہ شماریات نے اعلان کیا ہے کہ 3ماہ کے دوران 3لاکھ سے زیادہ غیر ملکی سعودی مارکیٹ سے نکل گئے۔ محکمے نے یہ اعدادوشمار 2018ءکی تیسری سہ ماہی کے حوالے سے جاری کئے ہیں۔ ابھی 2018ءکی آخری سہ ماہی کے اعدادوشمار منظر عام پر آنا باقی ہیں۔تفصیلات کے مطابق 2018ءکی تیسری سہ ماہی کے دوران 3لاکھ4ہزار972غیر ملکی لیبر مارکیٹ سے خارج ہوئے۔ اب انکی تعداد 86لاکھ22ہزار 890ہوگئی ہے جبکہ اس سے قبل انکی تعداد 89لاکھ27ہزار862تھی۔ غیر ملکی کارکن خواتین کی تعداد بھی کم ہوئی ہے۔ 9 ہزار696غیر ملکی کارکن خواتین کم ہوئی ہیں۔ اب انکی تعداد9لاکھ55ہزار165رہ گئی ہے جبکہ اس سے قبل سہ ماہی میں انکی تعداد 9لاکھ64ہزار861تھی۔
 

شیئر: