سانحہ ساہیوال: گولیاں 6 سالہ منیبہ اور ننھے عمیر کے جسم سے پار ہوئیں
کراچی: سانحہ ساہیوال میں قتل ہونے والے افراد کی پوسٹ مارٹم اور زخمی ہونے والے بچوں کی میڈیکل رپورٹ میں پولیس کی جانب سے کیے گئے دعووں کا پول کھل گیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق زخمی ہونے والی 6 سالہ بچی منیبہ کے ہاتھ میں شیشہ نہیں بلکہ گولی لگی تھی جو اس کے دائیں ہاتھ میں سامنے کی جانب سے لگی اور پار ہو گئی جبکہ ننھے بچے عمیر کو لگنے والی گولی داہنی ران کو چیرتی ہوئی دوسری جانب نکل گئی۔