Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تندوری چکن من کو بھائے

اجزاء:
مرغی کاسینہ۔ 3 پاؤ
پپیتا۔ ½ پیس
دہی۔ 6 کھانے کے چمچ
لیموں کا رس۔ 3 کھانے کے چمچ
ادرک لہسن کا پیسٹ۔ 2 کھانے کے چمچ
لال مرچ پاوڈر۔ 1 کھانے کا چمچ
زیرہ بھنا ہوا۔ 1 چائے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر۔ 1 چائے کا چمچ
ہلدی۔ ½ چائے کا چمچ
کھانے کا رنگ ۔½ چائے کا چمچ(لال)
چاٹ مصالحہ۔ ½ چائے کا چمچ
سرسوں کا تیل۔ حسبِ ضرورت
نمک۔ حسبِ ضرورت
ہرا دھنیا۔ سجاوٹ کے لیے۔
ترکیب:ایک مکسنگ باؤل میں دہی، لیموں کا رس، زیرہ، ہلدی، دھنیا پاوڈر، چاٹ مصالحہ، نمک، پپیتا، ادرک لہسن کاپیسٹ ،  رنگ اور سرسوں کا تیل وغیرہ ڈال کر مکس کر لیں۔اب مرغی کے پیس ڈال کر کم از کم 2 گھنٹے تک میرینیٹ کریں ۔اوون کو 180 ڈگری پر 15 منٹ تک گرم کریں اور 20 سے 25 منٹ تک مرغی بیک کریں۔تیار ہونے پر نکال کر دھنیا سے سجاوٹ کر لیں اور سرو کریں۔

شیئر: