Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میانہ روی کے سفراکا تیسرا کاررواں

مدینہ منورہ ۔۔۔ طیبہ یونیورسٹی نے میانہ روی کے سفرا پروگرام کی تیسری کھیپ جاری کردی۔ اس میں 180طلباءو طالبات شامل ہیں۔ یہ سعودی عرب کی 30جامعات اور کالجوں کے نمائندہ ہیں۔ گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان اس پروگرام کے سرپرست ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر میانہ روی کے سفرا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میانہ روی اور روا داری اسلام کا شیوہ ہے۔ سعود ی عرب اپنے بانی شاہ عبدالعزیز رحمتہ اللہ علیہ کے دور سے لیکر تاحال روا داری اور میانہ روی کو اپنی پہچان بنائے ہوئے ہے۔ انتہا پسندی اور شدت پسندی کی مخالفت میں پیش پیش ہے۔ عرب دنیا اور عالم اسلامی میں اپنے اثر و رسوخ اور اپنی مذہبی، سیاسی اور اقتصادی حیثیت کو بروئے کار لاکر میانہ روی کو رواج دے رہا ہے۔
 

شیئر: