ایشین فٹبال کپ کا فائنل یکم فروری کو ابو ظبی میں کھیلا جائیگا
ابوظبی: ایشین کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں متحدہ عرب امارات کو 0-4 سے ہرا کر قطرکی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی۔جہاں اس کا مقابلہ جاپان سے ہوگا ۔ایشین کپ فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ جمعہ یکم فروری کو ابوظبی میں کھیلا جائیگا۔ ابوظبی میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں متحدہ عرب امارات کی ٹیم کوشش کے باوجود کوئی گول نہ کرسکی۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوز اسپورٹس"جوائن کریں