Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

951سعودی ڈینٹسٹ بے روزگار

جدہ۔۔۔ سعودی میڈیکل اسپیشلائزیشن کونسل نے بتایا ہے کہ951 سعودی ڈینٹسٹ بے روزگار ہیں۔5287سعودی ڈینٹسٹ برسرروزگار ہیں جبکہ 9729غیر ملکی ڈینٹسٹ مملکت میں کام کررہے ہیں۔ 3116اسپیشلسٹ ہیں۔ ان میں 1651غیر ملکی ہیں۔ بے روزگار سعودی ڈینٹسٹ کی تعداد 951ہے۔سعودی عرب میں 26ڈینٹل کالج ہیں۔ ان میں سے 18سرکاری اور 8نجی ہیں۔ ان سے سالانہ2ہزار تا 3ہزار ڈینٹسٹ فارغ ہورہے ہیں۔ مملکت بھر میں 10ہزار ڈینٹسٹ کام کررہے ہیں۔ ان میں سعودیوں کی تعداد 25فیصد سے زیادہ نہیں۔
 
 

شیئر: