Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئی سی سی ٹرافی کی رونمائی میں شعیب اور ڈوپلیسس کی شرکت

  کیپ ٹاون: آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی کی کیپ ٹاون میں تقریب رونمائی میں پاکستانی کپتان شعیب ملک اور جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈوپلیسس نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر شعیب ملک نے کہا کہ ہم جنوبی افریقہ سے آخری میچ جیت کر سیریز جیتنا چاہتے ہیں۔ ورلڈ کپ کے حوالے سے شعیب ملک نے کہا کہ یہ میرے کیریئر کا آخری ورلڈ کپ ہے۔ میں اپنی کرکٹ کا ہر لمحہ بھرپور انجوائے کررہا ہوں۔ امید ہے کہ ورلڈ کپ میں بھی کارکردگی اچھی رہے گی۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے تمام ممکنہ کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ سے قبل آزما رہے ہیں، دورہ جنوبی افریقہ ورلڈ کپ کی تیاریوں کیلئے بہتر ثابت ہوا ہے۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو  نیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: