ہندوستان کی گلوکارہ شیوانی بھاٹیا کار حادثے میں ہلاک ہوگئیں۔ ہندوستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ گلوکارہ شیوانی اپنے شوہر کےساتھ کار میں دہلی شہر سے آگرہ جارہی تھیں کہ کار حادثے کا شکار ہوگئی ۔شیوانی اور شوہر بری طرح زخمی ہوئے تاہم گلوکارہ زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے چل بسیں ۔ ان کے شوہر اسپتال میں زیر علاج ہیں۔شیوانی پلے بیک گائیکی میں مہارت رکھتی تھیں اور متعدد گیت پیش کرچکی تھیں۔