Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”البلد الامین میں یتیموں کے سنگ“فلاحی پروگرام کا اعلان

 مکہ مکرمہ۔۔۔ ”البلد الامین میں یتیموں کے سنگ “کے عنوان سے عبداللہ الفائز اور الشاعر زیاد بن نحیت نے بدھ کو مکہ مکرمہ کے ایک بڑے ہوٹل میں فلاحی پروگرام کا اعلان کردیا۔ گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد بن فیصل اس کے سرپرست ہیں۔ کافل الایتام فاﺅنڈیشن کے چیئرمین الفائز اور اس کے رسمی نمائندے زیاد بن نحیت نے پریس کانفرنس کرکے بتایا کہ مقدس شہر میں یتیموں کو معیاری خدمات فراہم کی جائیں گی۔ یتیموں کی خدمت کیلئے مسابقت کا ماحول برپا کیا جائے گا۔ سرکاری اور نجی اداروں کو اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنے کی ترغیب دی جائے گی۔ یتیموں کو اپنے پیرو ں پر کھڑا کرنے کیلئے تقریب 100 پروگرام روبہ عمل لائے جائیں گے۔ 
 

شیئر: