شاطر کارچور گروہ گرفتار،13لگژری گاڑیاں برآمد
غازی آباد۔۔۔ضلع غازی آباد کے لونی تھانہ علاقے کی پولیس نے لگژری کاریں چوری کرنیوالے گروہ کا پردہ فاش کرکے 3افراد کو گرفتار کرلیا۔ایس پی اروند کمار موریہ نے بتایا کہ تینوں انتہائی شاطرہیں ۔یہ مہنگی گاڑیوں کو نشانہ بناتے تھے۔پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 13لگژری کاریں برآمد کیں۔موریہ نے بتایا کہ خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر ٹیم تشکیل دی گئی تھی جس نے کارروائی کرتے ہوئے گروہ کو گرفتارکرنے میں کامیابی حاصل کی۔