Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغان خواتین کے طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے پر تحفظات

کابل ۔۔۔ افغان خواتین نے طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے پر تحفظات کا اظہار کر دیا ۔ سروے رپورٹ کے مطابق افغان خواتین تاحال افغان طالبان سے خوفزدہ ہیں ۔اکثریت کا خیال ہے کہ اگر طالبان دوبارہ اقتدار میں آے تو خواتین ایک مرتبہ پھردیوار سے لگ جائیں گی اور ان کے سارے حقوق سلب کر لیے جائیں گے۔ افغان خواتین تاحال طالبان سے خوفزدہ ہیں ۔ کابل میں متعدد کیفے ٹیریاز کی خواتین مالکان نے افغان طالبان پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر طالبان دوبارہ حکومت میں آئے تو ان کو دیوار سے لگا دیا جائے گا۔ افغان طالبان کبھی خواتین کی آزادی کے حامی نہیں رہے۔ان کے دوبارہ اقتدار میں آنے سے ہماری تمام محنت پر پانی پھر جائے گا۔ طالبان کو کسی صورت بھی اقتدار میں نہیں لانا چاہئے۔

شیئر: