Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الافلاج :اسکولوں میں سیکیورٹی گارڈ ز تعینات کرنے کا مطالبہ

الافلاج۔۔۔ الافلاج کے رہائشیوں نے اسکولوں میں سیکیورٹی گارڈ ز تعینات کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مختلف اسکولوں میں بعض طلبہ اسلحہ لے کر آنے لگے ہیں۔ سوشل میڈیا میں گردش کرنے والی وڈیو اور تصاویر کے مطابق الافلاج کے ایک اسکول میں ایک طالب علم کلاشنکوف لے آیا ۔ کھلے عام اس کی نمائش کی اور کلاس روم میں بھی اپنے ساتھ اسے رکھا۔ طلبہ کے والدین نے کہا ہے کہ اس طرح کی حرکتوں سے تعلیمی ماحول بری طرح متاثر ہوسکتا ہے۔ دوسری طرف پبلک پراسیکیوٹر نے ہدایت جاری کی ہے کہ الافلاج میں اسلحہ لے کر آنے والے طالب علم کو گرفتار کیا جائے۔ واضح رہے کہ ہفتہ کو سوشل میڈیا صارفین نے وڈیو اور تصاویر شیئر کی ہیں جن میں ایک طالب علم کلاشنکوف لے کر اسکول میں گھومتا ہوا دکھایا گیاہے۔ 
 

شیئر: