Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تبوک: فرنشڈ اپارٹمنٹ میں آگ لگ گئی

تبوک۔۔۔ تبوک کے حی صالحیہ میں واقع ایک فرنشڈ اپارٹمنٹ میں آگ لگ گئی۔ محکمہ شہری دفاع نے وہاں موجود 6 افراد کو بحفاظت نکال لیا۔ آتشزدگی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ شہری دفاع نے فرنشڈ اپارٹمنٹ کو سلامتی کے ضوابط اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ ہنگامی صورتحال سے فوری نمٹا جاسکے۔ 

شیئر: