Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہواوے نووا لائٹ 3 اسمارٹ فون متعارف‎

ہواوے کمپنی نے نووا لائٹ 3 اسمارٹ فون متعارف کرا دیا ہے۔ اسمارٹ فون میں 6.21 انچ فل ایچ ڈی پلس ڈسپلے ، اوکٹا کور کیرن 710 پروسیسر ، 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ فون کی پشت پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ دیا گیا ہے جس میں 13 میگا پکسل اور 2 میگاپکسل کے دو سنسر شامل ہیں۔ ایل ای ڈی فلیش اور آٹو فوکس سپورٹ کو بھی بیک کیمرے کا حصہ بنایا گیا ہے۔ فون کا فرنٹ کیمرہ 16 میگا پکسل کا ہے اور اس میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس فیچرز بھی شامل ہیں۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3400 ملی ایمپیئر آورز کی ہے۔ یہ فور اینڈرائڈ پائی آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرتا ہے ۔ فون کی فروخت یکم فروری سے شروع ہوگی اور اس کی قیمت 17500 ہندوستانی روپے ہوگی۔ 
 

شیئر: