سنت کبیر نگر ۔۔۔یوپی کے ضلع سنت کبیر نگر کی سرجو ندی کے بڑہر گھاٹ سے واپس آنے والے موٹر سائیکل سوار اور آٹو رکشہ میں بنڈا بازار علاقے میں خوفناک تصادم ہوگیا ۔اس حادثے میں ایک سالہ بچہ سمیت 4افراد ہلاک ہوگئے۔ موٹر سائیکل سوار تینوں ایک ہی خاندان کے افراد تھے۔حادثہ کے بعد فرار ہونے کی کوشش کرنیوالے آٹو رکشہ ڈرائیور کو موقع پر موجودلوگوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ضلع بستی کے مونڈیروا بازار علاقے کے پڑری گاؤں کے رہنے والے 22سالہ شیو پوجن موٹر سائیکل سے اپنی دادی پھولا دیوی، اہلیہ اور چچازاد بھائی برج بھوشن کے ساتھ جارہے تھے ۔حادثے کے بعد تمام زخمیوں کو فوراً اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے چاروں کو مردہ قراردیدیا۔ آٹورکشہ میں سوارببیتا ، نیرج اور کشوری شدید زخمی ہوگئیں جنہیں ملولی ضلع اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس افسرنے بتایا کہ آٹوڈرائیور کو گرفتار کرکے حادثے کی بابت تفتیش کی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - - -ملازمین کیلئے خوش خبری! گریجویٹی کی حد 20 لاکھ روپے کردی گئی