غیرت کے نام پر بیٹی کا قتل
حیدرآباد- - - -غیر برادری کے لڑکےسے شادی کرنے پرباپ نے بیٹی کو قتل کردیا۔غیرت کے نام پر قتل کا واقعہ آندھرا پردیش کے ضلع پرکاشم کے کوتا پالم گاؤں میں پیش آیا۔مقتولہ 20سالہ ویشنوی نے اونگول میں تعلیم کے دوران غیر برادری کے لڑکے سےدوستی کے بعد شادی کر لی تھی ۔ اس اقدام پر باپ طیش میں آکربیٹی کو قتل کردیا ۔اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش قبضے میں لیکرپوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کردی اور باپ کیخلاف رپورٹ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔