Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انتہاءپسندی کے انسداد کیلئے ویٹیکن اور ازہر نے دستاویز جاری کردیں

ابوظبی ۔۔۔ شیخ الازہر ڈاکٹر احمد الطیب اور ویٹیکن کے پوپ فرانسیس نے انتہاءپسندی کے انسداد کیلئے ازہر اور ویٹیکن کے درمیان مشترکہ دستاویز جاری کردیں۔ اس کا مقصد مذاہب کے پیروکاروں کے درمیان رواداری کو فروغ دینا اور مشرق و مغرب کے مذاہب کے درمیان مکالمے کے دروازے کھولنا ہے۔ ویٹیکن کے پوپ نے امید ظاہر کی کہ مشترکہ دستاویز قیام امن کیلئے نقطہ آغاز ثابت ہوگی۔ اس سے بنی نوع انساں کو چین اور سکون ملے گا۔ متحدہ عرب امارات 3 تا 5 فروری اپنے یہاں " انسانی اخوت" کے زیر عنوان شیخ الازہر اور ویٹیکن کے پوپ کے مشترکہ پروگرام کی میزبانی کررہا ہے۔ اسے غیر معمولی اہمیت دی جارہی ہے۔ یہ ویٹیکن کے کسی پوپ کا جزیرہ نما عرب کا پہلا دورہ ہے۔ 

شیئر: