Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ: 2640 شراب کی بوتلیں ضبط

جدہ۔۔۔ یہاں جرائم کا سراغ لگانے والے پولیس اہلکاروں ، امربالعروف اور بلدیہ کے افسران نے جنوبی جدہ کے صنعتی علاقے کے ایک گودام پر چھاپہ مار کر 2640 شراب کی بوتلیں برآمد کرلیں۔ 220 کاٹن درآمدی شراب کی بوتلوں سے بھرے ہوئے تھے، ضبط کرکے تلف کردیئے گئے۔ گودام تجارتی سرگرمیوں سے خالی پڑا ہوا تھا اور ضمیر فروش غیر قانونی سرگرمیوں میں اسے استعمال کرنے لگے تھے۔ 

شیئر: