Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اپنا مستقبل بنا رہا ہے

سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ” عکاظ“ کا اداریہ نذر قارئین ہے
  سعودی عرب روز بروز یہ باور کرا رہا ہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر قیادت مستقبل کا اسکا وژن آگے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ہر آنے والے دن نئے فارمولے ، نئے کارنامے انجام پا رہے ہیں اور قومی اقتصاد میں نیا خون شامل ہورہا ہے۔ زندگی کے ہر شعبے میں مملکت میں ہونے والی ریکارڈ ترقی، عسکری صنعتوں ، توانائی کے شعبوںاور تفریحات کے میدانوں میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی آمد سعودائزیشن کے عمل میں تیزی ، روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے ، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں زبردست تبدیلیوں اور سرمایہ کاریوں ،بدعنوانی کے انسداد میں حیران کن کامیابی اور مملکت کے شمال سے لیکر جنوب، مشرق سے لیکر مغرب تک شروع ہونے والے سیکڑوں منصوبوں کے باوجود بدخواہوں کی نگاہیں سعودی عرب کے خلاف انگشت نمائی میں لگی ہوئی ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جو نہ ہمارے خیر خواہ ہیں اور نہ ہی ہمارے وطن کے۔ یہ لوگ مملکت میں انجام پانے والے کارناموں اور شروع کئے جانے والے منصوبوں سے جان بوجھ کر آنکھیں موندے ہوئے ہیں۔ انکے ذرائع ابلاغ مملکت کے خلاف میڈیا کی توپوں کے دہانے کھولے ہوئے ہیں۔ یہ سعودی عرب کے مستقبل سازپروگراموں اور خوشحالی کے نئے افق کھولنے کی کوشاں اسکیموں کو تنقید کا ہدف بنانے میں لگے ہوئے ہیں۔
سعودی عرب جیسا کہ نتائج باور کرا رہے ہیں پوری قوت اور ثابت قدمی کے ساتھ اپنے پروگرام پر عمل پیرا ہے۔ جہاں تک اول فول بولنے والوں کا تعلق ہے تو انکا واحد مقصد بدی کے منصوبوں کی سرپرستی اور بدخواہی کی اسکیموں کی تقویت کے سوا کچھ نہیں۔ آنے والا مورخ انہیں نظر انداز کریگا۔ انکا انجام ناکامی اور مایوسی کے سوا کچھ نہیں ہوگا۔ اعدادوشمار انکے جھوٹے پروپیگنڈے کو طشت از بام کررہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر: