ضمد روڈ پر گیس سیلنڈر ٹرک الٹ گیا
جازان ۔۔۔ ابو عریش اور ضمد کمشنریوں کو جوڑنے والی شاہراہ پر گیس سیلنڈر لیجانے والا ٹرک حادثے کا شکار ہوکر الٹ گیا۔ راستہ بند ہوگیا۔ عینی شاہدین نے سبق ویب سائٹ کو بتایا کہ اللہ کے فضل و کرم سے اس موقع پر آگ لگنے کا بڑا امکان تھا نہیں لگی جبکہ کسی قسم کا کوئی دھماکہ بھی نہیں ہوا ۔ البتہ شہری دفاع کے اہلکاروں نے راہگیروں کی سلامتی یقینی بنانے کیلئے احتیاطی تدبیر کے طور پر راستہ بند کردیا۔