Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فون کی چارجنگ اسپیڈ کیسے بڑھائیں؟‎

اسمارٹ فونز کا استعمال روزمرہ زندگی کا اہم جزو بن چکا ہے۔ استعمال کے بعد فون کی بیٹری کو چارج کرنا ایک صبر آزما کم ہوتا ہے اور اس کے لیے بڑا وقت درکار ہوتا ہے۔ اسمارٹ فون کو چارج کرتے ہوئے اگر کچھ چھوٹی چھوٹی باتوں کا خیال رکھا جائے تو چارجنگ کے وقت اور انتظار کو کم کیا جا سکتا ہے۔اگر کیبل کو ایک ایڈاپٹر میں لگا کر چارج کیا جائے تو فون قدرے جلدی چارج ہو جاتا ہے۔ فون کو چارج کرنے سے پہلے ایئرپلین موڈ ان کرلیا جائے تو چارجنگ تیزی سے ہوتی ہے کیونکہ اس دوران فون وائی فائی سگنلز ، اپڈیٹس اور دیگر نوٹیفیکیشنز پر کام نہیں کرتا۔ فون کی چارجنگ کو 30 سے 80 فیصد کے درمیان رکھنا چاہیے کیونکہ اس سے زیادہ چارج ہونے پر بیٹری کے الیکٹرولیٹس میں تنزلی آتی ہے اور زندگی کم ہونے لگتی ہے۔ زیادہ وقت گزرنے کے بعد فون کی بیٹری کمزور بھی پڑ جاتی ہے لہذا بیٹری کو تبدیل کرنا بھی فون کی بیٹری لائف بڑھانے اور چارجنگ کو تیز کرنے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔

شیئر: