بالی وڈ کی دو مشہورشخصیات شبانہ اعظمی اور ان کے شوہر جاوید اخترکوایک بار پھر پاکستان میں تقریب میں شرکت کیلئے مدعو کیاگیاہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شبانہ اعظمی کے والداور مشہور شاعر کیفی اعظمی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے کراچی میں ایک تقریب منعقد کی جائے گی۔ کراچی آرٹس کونسل کی جانب سے شبانہ اعظمی اور جاوید اختر کو بطور خصوصی مہمان دعوت نامہ بھیجا گیاہے۔ دونوں رواں ماہ پاکستان آئیں گے۔