Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہد خاقان بھی نیب کو طلب‘ راولپنڈی آفس بلا لیا

اسلام آباد:  قومی احتساب بیورو (راولپنڈی) نے سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کو طلبکرلیا۔ ذرائع کے مطابق نیب نے انہیں ایل این جی کیس میں تفتیش کے لیے طلب کیا ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کو جمعہ کی صبح 11 بجے راول پنڈی آفس میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس چیئرمین نیب جاوید اقبال کی صدارت میں اجلاس ہوا تھا جس میں سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے خلاف بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات کی تحقیقات کی منظوری دی گئی۔نیب کے مطابق شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ٹرمینل کا ٹھیکہ قواعد کے خلاف دینے کے الزام میں تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، جس کے مطابق  شاہد خاقان نے من پسند کمپنی کو 15 سال کا ٹھیکہ خلاف ضابطہ دیا جس سے قومی خزانے کو مبینہ طور پر اربوں روپے کا نقصان پہنچا۔

شیئر: