Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کی اسمبلی رکنیت کی منسوخی پر حکومت سے جواب طلب

لاہور:  ن لیگ کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی قومی اسمبلی کی رکنیت منسوخ کرنے کے خلاف درخواست کی لاہور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ جسٹس جواد حسن نے غلام یاسین بھٹی کی درخواست پر نواز شریف کی قومی اسمبلی کی رکنیت منسوخ کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔
تفصیلات کے مطابق عدالت عالیہ نے وفاقی حکومت اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے اس کیس کے حوالے سے جواب طلب کر لیا۔ درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن آف پاکستان، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور میاں نواز شریف کو فریق بنایا گیا ہے ۔ درخواست گزارنے مؤقف اختیار کیا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 28 جولائی کو غیر قانونی طور پر نوازشریف کو ڈی نوٹیفائی کیا۔

شیئر: