Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روسی امریکی جوہری معاہدے کو بچانے کی کوشش

برسلز۔۔۔مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سیکریٹری جنرل ژینس اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ امریکہ اور روس کے مابین آئی این ایف جوہری معاہدے کو پوری طرح ناکام ہو جانے سے بچانا چاہتے ہیں۔ یہ معاہدہ درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے جوہری میزائلوں سے متعلق ہے جو 1987میں سرد جنگ کے دور میں طے پایا تھا۔ امریکہ اعلان کر چکا ہے کہ وہ اس سمجھوتے سے اگلے 6ماہ کے دوران نکل جائے گا۔ اس اعلان کے بعد روس بھی اپنے طور پر اس معاہدے کو معطل کر چکا ہے۔ دونوں ممالک ایک دوسرے پر اس ٹریٹی کی خلاف ورزیوں کے الزامات لگاتے ہیں۔

شیئر: