آندھرا میں مشعل بردار ریلی
حیدرآباد۔۔۔ مرکزی بجٹ میں اے پی سے ناانصافی کے خلاف ریاست کے کئی علاقوںمیں مشعل بردار ریلی نکالی گئی۔وجئے واڑہ سے یہ ریلی نکالی گئی۔وجئے واڑہ کے ستیہ نارائنا پورم میں موم بتیاں جلائی گئیں۔ضلع اننت پور کے گنتکل میں تلگودیشم کی قیادت میں موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں نوجوانوںکی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔تلگودیشم لیڈر ورکن اسمبلی بونڈا اومامہیشور رائو نے اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کو10 سال تک خصوصی درجہ دینے اور10 اہم وعدوں کو پوراکرنے کی بی جے پی نے یقین دہانی کروائی تھی تاہم بی جے پی نے ان وعدوں کا احترام نہیں کیا جو افسوس اور المیہ کی بات ہے۔انہوںنے کہاکہ اے پی سے انصاف ، خصوصی درجہ اور دیگر امور پر وزیراعلی این چندرابابونائیڈو دہلی میں ایک روزہ احتجاج کریں گے۔ احتجاجی کیمپ میںکئی قومی جماعتوں کے لیڈران شرکت کرتے ہوئے چندرابابو سے حمایت کریں گے۔انہوںنے کہاکہ اے پی کو خصوصی درجہ فوری دیاجائے۔