Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شمالی کوریا سے مذاکرات تعمیری رہے،امریکہ

سیول۔۔۔ شمالی کوریا امور کیلئے امریکی خصوصی نمائندے اسٹیفن بیگون نے کہا ہے کہ پیانگ یانگ کے ساتھ مذاکرات تعمیری  رہے ہیں ۔ سیول میں وزیر خارجہ کانگ کیونگ وہا کے ساتھ بات چیت کے دوران اسٹیفن بیگون نے کہا کہ امریکہ اور شمالی کوریا حل طلب ایشوز سے نمٹنے کیلئے اہم پیشرفت کر رہے ہیں ۔ شمالی کوریا کے ساتھ حالیہ مذاکراتی عمل بھی تعمیری رہا ہے ۔ واضح رہے کہ اسٹیفن بیگون  نے ویتنام میں مجوزہ دوسرے سربراہی اجلاس سے قبل پیانگ یانگ کا 3 روزہ دورہ کیا ہے ۔

شیئر: