Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ کی قدیم مسجد المعمار کیساتھ کنواں دریافت

جدہ (نیوزڈیسک) شہر کے مرکزی علاقے میں محکمہ آثار قدیمہ نے مسجد کی صفائی کے دوران مسجد کو پانی فراہم کرنے والا کنواں دریافت کیا ہے۔سبق نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے محکمہ آثار قدیمہ کے ڈائریکٹر محمد العمری نے بتایا کہ ماہرین آثار نے مسجد المعمار جو جدہ کے قدیم تاریخی علاقے میں واقع ہے کی تزئین و آرائش کے دوران قدیم کنواں دریافت ہوا جو160سال پرانا ہے۔ کنویں کو جس جگہ سے پانی کی سپلائی آتی تھی اس مقام کا بھی تعین کرلیا گیا۔ جسے ”فرج یسر“ کہا جاتا ہے۔ کنویں کی چوڑائی 1.60میٹر جبکہ گہرائی 3میٹر سے زیادہ ہے۔ کنویں کی تہہ میں پتھر اور ریت بھری ہوئی ہے جسے صاف کیا جارہا ہے۔ اس کنویں سے نالیاں نکالی گئی تھیںجو مسجد کے حوض میں جاکر گرتی تھیں جہاںسے نمازی وضو کیلئے پانی لیتے تھے۔ مسجد معمار کی تاریخ کے بارے میں بتاتے ہوئے العمری نے کہا کہ یہ مسجد 1236ھ میں مصطفی معمار پاشا نے تعمیر کرائی جس کی تجدید 1284ھ میں ہوئی۔ اس مسجد کا شمار جدہ کی دوسری قدیم ترین تاریخی مساجد میں ہوتا ہے جبکہ پہلی مسجد الشافعی ہے۔
 

شیئر: