Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیوزی لینڈ کے جنگلات میں خوفناک آگ، ہزاروں افراد کا انخلا

 ویلنگٹن۔۔۔ نیوزی لینڈ کے علاقے ساﺅتھ آئس لینڈ میں جنگلات بدترین آگ کی لپیٹ میں آگئے ۔ ہزاروں افراد وہاں سے نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔ نیوزی لینڈ کے شہر نیلسن میںلگنے والی آگ ویکفیلڈ تک پھیل گئی ہے۔حکومت کی جانب سے ایمرجنسی نافذ کی گئی اور ضلع تسمان سے تقریباً 3 ہزار افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔نیوزی لینڈ کے اس علاقے میں سخت آندھی کی پیشگوئی کی گئی جبکہ حکام نے خبردار کیا کہ اس کے باعث یہ دن آگ کے حوالے سے انتہائی خطرناک ہوسکتا ہے۔خیال رہے کہ نیوزی لینڈ میں 1955 میں لگنے والی آگ کے بعد اس کو بدترین قرار دیا جارہا ہے۔نیلسن سے رکن اسمبلی نک استمھ نے کہا کہ پورا خطہ آتش دان بن چکا ہے اور یہاں کے 70 ہزار رہائشی خطرے میں ہیں۔
 

شیئر: