Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران یورینیم افزودگی صلاحیت میں اضافے کےلئے تیار

تہران۔۔۔ ایران اپنے یورینیم افزودگی پلانٹ کی صلاحیت میں اضافہ کرنے کےلئے پوری طرح تیار ہے اور اس معاملہ میں سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اپنی رضامندی ظاہر کردی ہے۔ ایرانی جوہری توانائی تنظیم کے ترجمان نے بتایا کہ خامنہ ای کی طرف سے رضامندی ملنے کے بعد ایرانی سائنسدااں جوہری پلانٹ کی صلاحیت میں اضافہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔ تنظیم کے سربراہ علی اکبر صالحی نے گزشتہ سال کہا تھا کہ ایران نے سنٹری فیوز مشینوں میں استعمال ہونے والے روٹرز کو بنانے کیلئے ایک فیکٹری لگائی ہے اور اس سے ملک کی جوہری توانائی کی صلاحیت میں اضافہ ہوسکے گا۔ ترجمان نے گزشتہ روز بتایا کہ ایران یورینیم افزودگی کی صلاحیت میں اضافہ کرے گا۔
 

شیئر: