Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملبوسات کی بہار

آج کل چونکہ شادی بیاہ کا سیزن چل رہا ہے لہذا مختلف ڈیزائنرز کی جانب سے عروسی ملبوسات کی خوبصورت اور جدید کولیکشن متعارف کروائی جا رہی ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ شادی بیاہ اور فیسٹیولز کے لیے لگژری پریٹ کولیکشن بھی تقریبات کو چار چاند لگا رہی ہے ۔ وہ لوگ جو جدید ملبوسات اور فیشن کے دلدادہ ہیں اور ہر نئے فیشن سے باخبر رہنا چاہتے ہیں ان کے لیے یہ بات بہت اہمیت کی حامل ہوتی ہے کہ اس وقت فیشن میں کیا ان ہے اور مارکیٹ میں کیا دستیاب ہے ۔ لگژری پریٹ کولیکشن عموماً شیفون ، نیٹ ، پیور سلک ، ویلوٹ اور آرگینزا پر مشتمل ہوتی ہے  جسے  ایمبیلشمنٹ اور ایمبرائڈری  مزید منفرد  بنا دیتی ہے. ڈیجیٹل پرنٹس ملبوسات  کو  مزید جاذب نظر بنا دیتے ہیں .   گوٹہ ، زردوزی  اور آری کا کام ملبوسات کو سجا دیتے ہیں .  اگر ورائٹی کی بات کی جائے  تو لیلن ،  شارٹ کرتا ، کاٹن ، نیٹ ، ڈیجیٹل پرنٹڈ پشواز  ،  ٹشو جیکٹ ،  ساڑی ، لانگ شرٹ سائیڈ اوپن ، کرنڈی کرتا  ،  شارٹ فرنٹ اوپن جیکٹ ، ویلوٹ شرٹ ، بلاک پرنٹڈ  لانگ کرتا  اور دیگر اسٹائلز   بازاروں کی رونق بنے ہوئے ہیں  جن سے موسم کا رو مان  بھی جھلکتا ہے اور ڈیزائنر کا ذوق اور محنت بھی .  ایمبرائڈری کےساتھ  ڈیزائنرز فلورل پرنٹس پر بھی فوکس کرتے نظر آتے ہیں . 
 

شیئر: