Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بریگزٹ مذاکرات کیلئے مزید وقت دیں، تھریسامے

لندن ۔۔ برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے ملکی قانون سازوں سے اپیل کی ہے کہ انہیں بریگزٹ معاہدے کےلئے مزید وقت دیا جائے۔ ان کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا جب برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج میں محض 47 دن باقی ہیں۔ یہ بات اہم ہے کہ برطانوی پارلیمان بریگزٹ کے حوالے سے تھریسا مے کے منصوبے پر حتمی فیصلہ رواں ماہ کے اختتام پر دے گی۔ برطانیہ 29 مارچ کو یورپی یونین سے خارج ہو رہا ہے تاہم اب تک برطانیہ اور یورپی یونین کے مستقبل کے تعلقات کے حوالے سے غیریقینی کی صورت حال ہے۔ اس سے قبل یورپی یونین کی جانب سے منظور کردہ بریگزٹ ڈیل کو برطانوی پارلیمان نے نامنظور کر دیا تھا۔
 

شیئر: