Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#راحیل_شریف

سابق آرمی چیف اور اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے اعلیٰ سیاسی اور عسکری شخصیات سے ملاقاتیں کی ہیں۔ ان کے دورہ پاکستان کے حوالے سے ٹویٹر صارفین کی کیا رائے ہے آئیے جانتے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ٹویٹ کیا گیا : ‏وزیراعظم عمران خان نے اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف سے ملاقات کی اور اسلامی فوجی اتحاد کی انسداد انتہا پسندی کی کاوشوں کو سراہا اور وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان علاقائی امن کیلئے کیے جانے والے اقدامات کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
اجمل کاظم نے لکھا : ‏آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اسلامی فوجی اتحاد کے کمانڈر انچیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات جی ایچ کیو میں ہوئی جسمیں علاقائی امن و استحکام سمیت باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے علاقائی امن واستحکام کیلئے اسلامی فوجی اتحاد کی کوششوں کو سراہا۔ 
فواد چوہدری نے ٹویٹ کیا : ‏وفاقی وزیر اطلاعات ‎فواد چوہدری کی اسلامی فوجی اتحاد کے کمانڈر اِن چیف ریٹائرڈ جنرل راحیل شریف سے۔ملاقات میں خطے کی سکیورٹی اور امن وامان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ ۔ "تحریک انصاف کی حکومت امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کےلئے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے۔
عرفان احمد نے لکھا : ‏‎اللہ کا شکر ہے کہ پاکستان میں پاکستان کا درد رکھنے والے لیڈر ہیں اور تھے۔ راحیل شریف اینڈ عمران خان دونوں میرے پسندیدہ ترین پاکستانی لیڈرز ہیں۔ خواہش ہے مستقبل میں راحیل شریف پاکستان کی اعلٰی سطح پر نمائندگی کریں۔
محمد عبداللہ نے ٹویٹ کیا : ‏وزیراعظم اور سابق آرمی چیف ریٹائرڈ جنرل راحیل شریف کے مابین ملاقات خطے میں امن کی صورت حال پربات چیت ہوئی۔ پاکستان کو دفاعی ومعاشی طور پر استحکام دلانے ودیگر اسلامی ممالک کےقریب لانے سعودی عرب کی سی پیک میں دلچسپی ، سعودی آئل ریفائنری ، نیز پاک سعودی معاہدوں کےکاموں میں سابق آرمی چیف کابہت بڑا ہاتھ ہے ۔
 
 
 

شیئر:

متعلقہ خبریں