Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب بھاشا اور مہمند ڈیم کیلئے فنڈز دے گا

اسلام آباد ۔۔۔۔ سعودی عرب نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم منصوبوں کے لئے فنڈز دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان میں ایم او یو پر دستخط ہوں گے۔ بجلی کے 5 منصوبوں کیلئے ایک ارب 20 کروڑ 75 لاکھ ریال کے ایم او یو پر دستخط ہوں گے۔سعودی فنڈ فار ڈیو لپمنٹ کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں کی سمری جمعرات کو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔دستاویزات کے مطابق دیامر بھاشا ڈیم کیلئے 37 کروڑ 50 لاکھ سعودی ریال، مہمند ڈیم کیلئے 30 کروڑ اور شونتر منصوبے کیلئے 24 کروڑ 75 لاکھ ریال ملیں گے ۔ جامشورو پاور پراجیکٹ کیلئے 15 کروڑ 37 لاکھ اور جاگران ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے 13 کروڑ 12 لاکھ ریال فراہم کئے جائیں۔
 

شیئر: